احمد آباد ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کو جو گزشتہ 15 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں احمد آباد میں ایک خانگی دواخانہ سے آج ڈسچارج کیا گیا ۔جہاں انہیں ان کی رہائش گاہ پر لے جایا گیا اور انہوں نے یہاں اپنی بھوک ہڑتال برقرار رکھی ۔ ہاردک کے ساتھ جانے والے صحافیوں کو پولیس نے روک دیا ۔ ان کی رہائش گاہ پر عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا ۔ پولیس نے بعض رپورٹرس پر لاٹھی چارج بھی کیا ۔