ہاردک پٹیل، کنہیا کمار کرشماتی نوجوان قائدین

وزیراعظم مودی پر تنقید ہاردک، کنہیا کو ابھرنے نہ دیا: اوما بھارتی
بھوپال۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اوما بھارتی کا ماننا ہے کہ پاٹیدار کوٹہ اجی ٹیشن کے لیڈر ہاردک پٹیل اور سابق صدر جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈینٹس یونین کنہیا کمار ’’فائٹرس‘‘ قرار دیا جو وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی کڑی تنقیدوں کے باعث عوام کی تائید و حمایت جٹانے میں ناکام ہوئے۔ امابھارتی گزشتہ روز یہاں اپنی قیام گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہاردک پٹیل اچھا اور جارح لڑکا ہے۔ میں اس کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتی آئی ہوں۔ اس کی طاقت میں تب ہی اضافہ ہوگا جب وہ بدستور اپنا غیر سیاسی موقف برقرار رکھے۔ اگر وہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریمارکس نہ کیا ہوتا تو زیادہ اچھا جہد کار ہوتا۔‘‘ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کہا کہ ہاردک کو یہ ضرور سمجھ لینا چاہئے کہ مودی ’’فخرِ گجرات‘‘ ہیں اور اترپردیش کے متوطن نہیں لیکن وہاں کے لوگ نے بھی انہیں انتخابات میں کامیاب کیا ہے۔ گجرات کے عوام دوبارہ متحد ہوکر بی جے پی کو اسمبلی چنائو میں اطمینان بخش اکثریت کے ساتھ جتائیں گے۔ اوما نے ہاردک کو مشورہ دیا کہ یوں ہی غیر سیاسی رویہ اختیار کرتے ہوئے پاٹیدار کوٹہ اجی ٹیشن پر توجہ مرکوز کرے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کنہیا کمار بھی ’’کرشماتی نوجوان لیڈر کے طور پر ابھرگئے ہوتے بشرطیکہ وہ وزیراعظم مودی کے ناقد نہ بنتے۔