احمدآباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل کوٹہ تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کو جزوی راحت فراہم کرتے ہوئے گجرات ہائیکورٹ نے آج اُن پر اور پانچ ساتھیوں پر حکومت کیخلاف جنگ چھیڑنے کے الزام کو حذف کردیا، تاہم غداری کی انتہائی سخت دفعہ برقرار رکھی ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا نے بحث کی سماعت کے بعد ایف آئی آر میں تعزیرات ہند کی تین دفعات کو نکال دینے کا حکم دیا جو حکومت کیخلاف جنگ چھیڑنے اور دیگر نوعیت کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیں۔