حیدرآباد 3 مئی (پریس نوٹ) رجسٹرار جنرل، ہائی اسکول آف تلنگانہ اینڈ آندھراپردیش کے پریس نوٹ کے بموجب گرمائی تعطیلات میں ہائی کورٹ کے وکیشن ججس میں جزوی ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق جسٹس این رام موہن راؤ 7 مئی کو جسٹس ایم ایس کے جیسوال کے ہمراہ ڈیویژن بنچ کی صدارت کریں گے بجائے جسٹس کے سی بھالو کے۔ اور جسٹس کے سی بھانو 21 مئی کو جسٹس این رام موہن راؤ کے بجائے جسٹس ایم ستیہ نارائنا مورتی کے ساتھ ڈیویژن بنچ کی صدارت کریں گے۔