ہائی کورٹ کی تقسیم ‘ریاستی حکومت کے اقدامات :اندرا کرن ریڈی

حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر قانون اندرا کرن ریڈی نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی تقسیم کیلئے حکومت کی جانب سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسمبلی میں جیون ریڈی اور دوسروں کے سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014میں تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائی کورٹ کی گنجائش ہے۔ موجودہ ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کے سبب ریاستی حکومت عوام اور ضلع سطح کی عدالتوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ 18مارچ کو اسمبلی اور کونسل میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے ہائی کورٹ کی تقسیم کی خواہش کی گئی اور یہ قرارداد مرکزی وزارت قانون و انصاف کو روانہ کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر قانون نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی تقسیم کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔