بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل این رامچندر راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کے سینئیر قائد اور رکن قانون ساز کونسل این رامچندر راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس کا یہ بیان کہ وہ آنے والے پارلیمنٹ سیشن میں ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ کو اٹھائے گی ۔ اس کی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنے کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے رامچندر راؤ نے کہا کہ کے سی آر اور ٹی آر ایس ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلہ اور فی الوقت ہائی کورٹ کو تقسیم نہ کرنے کی وجوہات سے واقف ہیں اس کے باوجود وہ اس مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں تاکہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ٹی آر ایس کے لیے عوام کے جذبات کم ہوتے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ورنگل ایم پی اور جی ایچ ایم سی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ اس لیے یہ صرف پارٹی کی طرف عوام کے جذبات کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے ۔ رامچندر راؤ نے کہا کہ اگر پارٹی ہائی کورٹ کی تقسیم کے تعلق سے سنجیدہ ہے تو پھر اس نے سپریم کورٹ میں اپیل کیوں نہیں کی ۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی تقسیم اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ سیکشن 30 اور 31 کے مطابق آندھرا پردیش کی مکمل تعمیر تک نہیں کی جاسکتی ہے ۔ اس سیکشن کے مطابق آندھرا پردیش کی مکمل تعمیر تک ہائی کورٹ کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔۔