ہائی کورٹ میں ریونت کی اپیل کیخلاف اے سی بی کی جوابی درخواست

حیدرآباد۔/23جون ، ( سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں گرفتار تلگودیشم رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کی درخواست ضمانت پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن بیورو نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ایک جوابی درخواست داخل کی جس میں یہ بتایا گیا کہ نوٹ برائے ووٹ کیس کی تحقیقات اہم موڑ پر ہے اور ریونت ریڈی کو ضمانت پر رہا کرنے سے کیس کی تحقیقات پر اثر پڑسکتا ہے۔ اے سی بی نے اپنے جواب میں ہائی کورٹ کو یہ بتایا کہ فارنسک لیباریٹری سے آڈیو اور ویڈیو ٹیپس کی رپورٹ درکار ہے جبکہ تلگودیشم کے ایک دیگر رکن اسمبلی سنڈرا وینکٹ ویریا تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ اے سی بی نے مزید بتایا کہ اس کیس کے ملزم نمبر 4 متیا ہنوز مفرور ہیں اور بیورو کو اس کی تلاش ہے۔