حیدرآباد۔3نومبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے چارمینار پولیس اسٹیشن حدود کے تحت آندھراپردیش ہائیکورٹ اور اطراف کے علاقوں میں امتناعی احکام جاری کرتے ہوئے تمام جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد ‘ اسلحہ لیکر گھومنے ‘ تقاریر ‘ مظاہروں اور دھرنوں کے انعقاد پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ احکام 5نومبر کو صبح 6بجے سے 3جنوری 2015ء تک نافذ رہیں گے