ہائیکورٹ کو 2 فبروری کو تعطیل

حیدرآباد 31 جنوری ( پریس نوٹ ) ہائیکورٹ آف حیدرآباد برائے تلنگانہ و آندھرا پردیش نے 2 فبروری منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ 2 فبروری کو جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے پولنگ ہونے والی ہے ۔ اعلامیہ کے بموجب ہائیکورٹ آف حیدرآباد ‘ ٹریبونلس ‘ اے پی جوڈیشیل اکیڈیمی سکندرآباد ‘ اے پی اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ‘ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی اور سکریٹری ہائیکورٹ لیگل سروسیس کمیٹی کے دفاتر بھی بند رہیں گے ۔ اس تعطیل کے عوض 27 اگسٹ 2016 ہفتہ کو کام کا دن قرار دیا گیا ہے ۔