حیدرآباد 29 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ہائیکورٹ کی جانبسے قائم کردہ تین رکنی ایڈوکیٹس کمیشن کل 30 جون کو گٹلہ بیگم پیٹ کی اوقافی اراضی کا معائنہ کریگا ۔ جسٹس ایس وی بھٹ نے اراضی پر غیر مجاز تعمیرات اور موجودہ موقف کا پتہ چلانے کیلئے کمیشن تشکیل دیا ہے ۔ کمیشن کے ارکان ریوینیو ‘ وقف عہدیداروں اور فریقین کے وکلا کی موجودگی میں صبح 10 بجے معائنہ کا آغاز کرینگے ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 16 جولائی سے قبل کمیشن اپنی رپورٹ پیش کردے گا ۔ عدالت کے اس اقدام کو وقف اراضی کے تحفظ کیسلسلہ میںاہم پیشرفت مانا جا رہا ہے ۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے دورہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔