ہائر ایجوکیشن سمٹ میں امریکی سفارت کار کی شرکت

واشنگٹن ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہند ۔ امریکی ہائر ایجوکیشن سمٹ اور ہند۔ امریکی ٹکنالوجی سمٹ میں شرکرت کریں گے ۔ 17 اور 18 نومبر کو نئی دہلی میں سکریٹری آف اسٹیٹ برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈ پبلک افیئرس رچرڈ اسٹینجیل سرکاری حکام ، سیول سوسائٹی قائدین ، ماہرین تعلیم، طلباء، تجارتی قائدین اور صنعتکاروں کے علاوہ میڈیا سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ان کے ذریعہ سینکڑوں ہندوستانی اور امریکی کمپنیاں اور صنعتی شعبوں ، سرکاری اور تعلیمی شعبوں کے نمائندے امریکہ کے ساتھ دو رخی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔