حیدرآباد۔ 27 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہاؤزنگ بورڈ کی ایک گز اراضی کو بھی ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر کوئی بھی فرد ہاؤزنگ بورڈ کی اراضی پر غیرمجاز طور پر قابض ہوں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پرنسپال سیکریٹری ہاؤزنگ و نائب صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ہاؤزنگ بورڈ چترا رامچندرن نے بتایا کہ جواہر لعل ٹیکنالوجی یونیورسٹی (جی این ٹی یو) کو 100 ایکڑ اراضی کی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے جبکہ 100 ایکڑ اراضی کے منجملہ 12 ایکڑ پر غیرمجاز قبضے ہوچکے ہیں۔قبضہ کی ہوئی اراضی کا سروے کرواکر کچھ حصہ اراضی کا حاصل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مابقی اراضی پر غیرمجاز ڈھانچوں کو بھی منہدم کرکے بہت جلد اراضی حاصل کرلی جائے گی۔ انہوں نے آج ہی ہاؤزنگ بورڈ کے خالی پلاٹس پر بھی غیرمجاز قبضے ہوچکے تھے لیکن ان پلاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے مقامی ریوینیو عہدیداروں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عہدیداروں، الیکٹریکل عہدیداروں، پولیس عہدیداروں اور فورس کی مدد سے 45 پلاٹس پر غیرمجاز تعمیرات کو منہدم کردیا گیا جبکہ غیرمجاز قبضہ کی ہوئی 12 ایکڑ اراضی کی مالیت 240 کروڑ روپئے ہے۔ اسی دوران ہاؤزنگ بورڈ ایمپلائیز یونین صدر و جنرل سیکریٹری واسودیو راؤ، جی وی رمنا ریڈی نے ہاؤزنگ بورڈ اراضیات کا تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر چترا رامچندرن نائب صدرنشین ہاؤزنگ بورڈ سے اظہار تشکر کیا۔