نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہری علاقوں میں عارضی اور مستقل مکانات کی تعمیر سے متعلق ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیلئے مرکزی وزارت امکنہ اور انسداد شہری غربت کی جانب سے کل تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں نے چیف سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹرس (سائبان) کی فراہمی کیلئے ایک مفاد عامہ کی درخواست پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 13 نومبر کو مرکزی وزارت کو یہ ہدایت دی تو ملک کی ریاستوں میں دستیاب شیلٹرس کی تفصیلات اندرون 10 یوم عدالت میں پیش کی جائے جسکے تئیں یہ اجلاس طلب کیا گیا۔