نئی دہلی۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کابینہ نے گیہوں کی اقل ترین امدادی قیمت میں 105 روپئے فی کوینٹل اضافہ کو منظوری دے دی جس کے ساتھ 2018-19ء سیزن کے لیے یہ قدر 1840 روپئے فی کوینٹل ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے آج ربی فصلوں کی امدادی قیمتیں منظور کیئے۔