حیدرآباد 27مارچ (یواین آئی )گیٹ 2017کے نتائج میں تلگو طلبہ کا مظاہرہ نمایاں رہا ہے ۔آندھراپردیش کے تقریبا50ہزار طلبہ نے حیدرآباد میں کوچنگ حاصل کرتے ہوئے اس امتحان میں حصہ لیا۔ای سی شعبہ میں حیدرآباد کے میرپیٹ کے سائی پرمود کو آل انڈیا پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔ تارناکہ کی کلیانی کو دوسرا رینک حاصل ہوا ہے ۔ آنند نامی طالب علم کو نواں رینک حاصل ہوا ہے ۔پہلے دس رینکس میں حیدرآباد کے چارطلبہ شامل ہیں جنہوں نے ان کے بہتر نتائج پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔کلیانی نے کہاکہ وہ گزشتہ 6ماہ سے کافی محنت کرتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ کوچنگ حاصل کر رہی تھی ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہتر کمپنی میں ملازمت انہیں حاصل ہوگی۔آنند نامی طالب علم نے کہا کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر تعلیم حاصل کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ روزانہ تقریبا دس گھنٹے تعلیم حاصل کرنے پر ہی انہیں الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن میں آل انڈیا رینک حاصل ہوا ہے ۔