گیٹم یونیورسٹی کی سالانہ تقریب کا انعقاد

اساتذہ اور دیگر کو تہنیت ، وائس چانسلر پرساد راؤ کا خطاب
حیدرآباد /5 اپریل ( پریس نوٹ ) گیٹم یونیورسٹی حیدرآباد کی سالانہ تقریب 5 اپریل کو شاندار طریقہ سے منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر کلچرل پروگرام کے تحت کلاسیکل ڈانس اور کچی پوڈی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ دیگر پروگراموں میں اسپورٹس اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل تھیں ۔ پروفیسر ایم ایس پرساد راؤ وائس چانسلر گیٹم یونیورسٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنے گرانقدر درس و تدریس کے ذریعہ طلبہ کے صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکتے ہیں ۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ پسماندہ علاقوں کے غریب طلبہ کی صلاحیتوں کا خیال رکھ کر ان کا مستقبل تابناک بنائیں ۔ انہوں نے تعلیمی نظام کو انٹیگریٹیڈ نظام سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا ۔ مہمان خصوصی نے تعلیمی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے علاوہ پروگرام آرگنائزر ، سماجی کارکن ، اسپورٹس اور دیگر زمرہ میں نمایاں رول ادا کرنے پر تہنیت پیشککی ۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر این شیوا پرساد نے سالانہ پروگرام کی رپورٹ پیش کی ۔ جس میں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں ، مختلف شعبوں بالخصوص نیا قائم شدہ اسکل ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں سے واقف کروایا ۔ رکن گورننگ باڈی متھولکی ، پرنسپل اسکول آف ٹکنالوجی پروفیسر سی ایچ سنجے پرنسپل اسکول آف سائنس پروفیسر جی اے رمنا راؤ ریزیڈنٹ ڈائرکٹر ڈی وی وی ایس آر ورما ڈائرکٹر ٹی این پی سیل ڈاکٹر این وینو کمار کے علاوہ مختلف شعبوں کے صدور اسٹاف اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھے ۔
کانگریس میں قائدین کی بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت
شمس آباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر بابو جگجیون رام کی 110 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شمس آباد میں کانگریس قائدین نے ان کی فوٹو پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ راچاملا سدشیوا سرپنچ نے کہا کہ ملک کے پہلے لیبر منسٹر کی حیثیت سے آنجہانی بابو جگجیون رام نے خدمت انجام دی اور ملک کی آزادی کیلئے کئی قربانیاں دیں ۔ انہیں عوام غریبوں کا قائد بھی کہتے تھے ۔