حیدرآباد ۔ 28 فروری (پریس نوٹ) گیٹم ڈیمڈ یونیورسٹی نے آج یہاں سینٹ پیٹرس برگ اسٹیٹ میری ٹائیم ٹیکنیکل یونیورسٹی روس کے ساتھ یادداشت مفاہمت کیا ہے، جس کے تحت شپ بلڈنگ اور شپ پاور کے علاوہ آٹومیشن سسٹم میں دوہری ڈگری کورسس چلائے جائیں گے۔ یہ سہولت گیٹم سے تعلق رکھنے والے میکانیکل انجینئرنگ کے طلبہ کو رہے گی۔ گیٹم ذرائع کے مطابق ایشیاء کی یونیورسٹی 119 سالہ قدیم سے مختلف مختصر مدتی کورسیس چلائے جاتے ہیں۔ یادداشت مفاہمت کے بعد گیٹم میں بھی اس طرح کے کورسیس چلائے جائیں گے۔ معاہدہ سینٹ پیٹرس برگ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سائنس اینڈ وائس ریکڑ پروفیسر کیرل وی روہیڈیسکی اور گیٹم رجسٹرارپروفیسر ایم پتھاراجو کے درمیان ہوا ۔ دونوں یونیورسٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ دستاویزات کو پیش کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایم ایس پرساد راؤ اور گیٹم انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس افیئرس ونگ ڈائرکٹر کے پی کشن بھی موجود تھے۔