گینگسٹر نعیم کے ساتھیوں کی گرفتاری و مظلوم کیساتھ انصاف کا مطالبہ

صدر تلنگانہ پرجا فرنٹ این کرشنا اور دیگر کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔11ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ پرجا فرنٹ کے قائدین نے گینگسٹر نعیم کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری عمل میںلاتے ہوئے نعیم کے ظلم کا شکار بے قصور افراد کے ساتھ انصاف کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ آج یہاں سوماجی گوڑ ہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹی پی ایف این کرشنا نے کہاکہ گینگسٹر نعیم حکومتوں کی پشت پناہی میںعوام پر مظالم ڈھاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نعیم کی ڈائری اور نعیم کے ظلم کا شکار بے قصور افراد کی گواہی کے بعد بھی حکومت تلنگانہ نعیم کے ساتھیوں سے ہمدردی برت رہی ہے۔انہوں نے ٹی آر ایس قائدین منچی ریڈی کشن ریڈی‘ نیتی ودیاساگر رائواو رچنتالا وینکٹ ریڈی کے بشمول نعیم کی پشت پناہی کرنے والے ائی اے ایس ‘ ائی پی ایس عہدیداروں کی گرفتاری عمل میںلانے اور ٹی آ رایس قائدین کو پارٹی سے باہر نکالنے کا بھی حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔این کرشنا نے کہاکہ اب تک پولیس نے نعیم کے ساتھیوں میں64افراد کو گرفتار کیاہے جبکہ سیاسی قائدین اورپولیس کے اعلی عہدیداروں کی گرفتاری عمل میںنہیں ائی جبکہ نعیم کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی قائدین اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کے نام منظر عام پر اچکے ہیں۔این کرشنا نے کہاکہ نعیم کے ظلم کاشکار افراد کے ساتھ انصاف کے لئے نعیم کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بی للیتا‘ سری راملو‘ایم کروناکراور ایسے کئی لوگ جنھیں سیاسی او رمالی مفادات کے لئے نعیم نے قتل کیا ہے ان کے افراد خاندان انصاف کے لئے حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر ٹی پی ایف کے دیگر قائدین کے علاوہ نعیم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے افراد خاندان بھی موجود تھے۔