گیلانی کی پاسپورٹ درخواست کا مسئلہ میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی : مرکز

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کٹر پسند حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی پاسپورٹ درخواست پر جاری تنازعہ کے دوران مرکزی وزارتِ داخلہ نے آج کہا کہ اس درخواست پر میرٹ کی اساس پر کارروائی کی جائے گی کیونکہ پاسپورٹ کا حصول ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور خارجہ کی جانب سے جموں و کشمیر حکومت سے مشاورت کے بعد اُسی وقت فیصلہ کیا جائے گا جب سید علی شاہ گیلانی ضروری کارروائی (بائیومیٹرکس) کیلئے قریبی پاسپورٹ آفس جائیں گے۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے تاہم کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کو پاسپورٹ داخل کرنے قومیت کے کالم میں ’’ہندوستانی‘‘ تحریر کرنا ہوگا۔ وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے اور مروجہ طریقہ کار کی تکمیل کے بعد وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ کسی بھی درخواست گذار کی خواہش پر اسے تمام قواعد کی تکمیل کرنی پڑتی ہے۔ جب کبھی یہ مسئلہ وزارتِ داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔