گیس ٹینکر میں آتشزدگی اور دھماکہ 10 ہلاک‘12زخمی

جئے پور۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گیس ٹینکر کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور 10افراد جھلس کر فوت ہوگئے جب کہ 12دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ 2کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) نتن داس نے بتایا کہ یہ ٹینکر بیوٹاڈائنگ گیس لے جارہا تھا کہ دوسری ٹرک سے ٹکرا گیا جس میں بائکس رکھی ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹینکر کو آگ لگ گئی اور زور دار دھماکہ ہوا ۔ اس حادثہ کی وجہ سے راستہ سے گذرنے والی دیگر 7گاڑیاں بھی متاثر ہوئیںاور ان تمام کو آگ لگ گئی ۔ 4نعشیں اس قدر جھلس گئی ہے کہ اُن کی شناخت ممکن نہیں ۔ فائر ٹنڈرس نے فوری یہاں پہنچ کر آگ پرقابوپالیا ۔