گیتیکا تیاگی کا سبھاش کپور پر جنسی استحصال کا الزام

ممبئی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرنلسٹ سے اداکارہ بنی گیتیکا تیاگی نے فلم ڈائرکٹر سبھاش کپور پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسے تھپڑ رسید کردیا ۔ سماجی ویب سائٹ پر جاری کردہ ویڈیومیں سبھاش کپور اور اُس کی بیوی ڈمپل کھرباندا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں گیتیکا تیاگی روتے ہوئے آئی اور سبھاش کو تھپٹر مار دیا۔ گیتیکا نے الزام عائد کیا کہ سبھاش نے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ سبھاش کپور کے جنسی استحصال کا پردہ فاش کرنے کیلئے رتیکا نے ’’سبھاش کپور ٹرو فیس ‘‘ کے نام سے ایک ویڈیو شیر کیا ہے جس میں وہ جنسی استحصال کی بات قبول کرنے پر سبھاش کو طمانچہ رسید کرتے ہوئے نظر آرہی ہے ۔ سبھاش کپورنے بالی ووڈ کی فلم جولی ایل ایل بی کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ اداکارہ گیتیکا تیاگی ون بائے ٹو اور واٹ دی فش میں جلوہ گرہوئی ہیں۔

ہندوستان اور بحرین کے مجوزہ سالانہ صیانتی مذاکرات
نئی دہلی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نمایاں اقدام کرتے ہوئے ہندوستان نے جس کو خلیج کے علاقہ سے گہری دلچسپی ہے، فیصلہ کیا کہ بحرین کے ساتھ سالانہ صیانتی مذاکرات منعقد کئے جائیں تاکہ اطلاعات اور سراغوں میں باہم شراکت داری کے ذریعہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون کے ذریعہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔