حیدرآباد 27 جولائی ( این ایس ایس )آندھرا پردیش کے وزیر اینا پتروڈو نے آج کہا کہ حلقہ لوک سبھا اراکو (وشاکھاپٹنم) کی نمائندگی کرنے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کوتہ پلی گیتا کی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ ان کیلئے پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ کتہ پلی گیتا کے حالیہ کچھ عرصہ سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کئی مسائل پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔