گیتا کا ہندوستانی وکیل ولدیت کے تعین کیلئے ڈی این اے ٹسٹ کا خواہاں

کراچی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بحری اور گونگی لڑکی گیتا جو 10 سال سے زیادہ عرصہ سے پاکستان میں مقیم ہے، اس کے ہندوستانی وکیل نے آج خواہش ظاہر کی کہ اس کی ولدیت کے تعین کے لئے ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے کیونکہ پانچ ہندوستانی خاندان اس بچی کا سرپرست ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ سماجی کارکن اور ہریانہ کے متوطن وکیل مومن ملک نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے 23 سالہ لڑکی کو اس کی تحویل میں دینے کی خواہش کی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے پانچوں خاندانوں کا ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے تاکہ گیتا کے رشتہ دار ہونے کے ان کے دعویٰ کا ثبوت مل سکے۔