تلنگانہ میں 42 اسمبلی حلقوں کیلئے کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست کو عنقریب قطعیت ،ایک بھی مسلم لیڈر شامل نہیں
حیدرآباد 27 مارچ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی ہائی کمان علاقہ تلنگانہ کے 42 اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست کو قطعیت دے دی ہے جس کا آج کل میں سرکاری طور پر اعلان ہوجائے گا جس میں ایک بھی مسلم قائد بھی نام شامل نہیں ہے۔ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو بھی اہمیت دی ہے۔ آج ہی ایک تلگودیشم کارکن اسمبلی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے جنہیں امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک رکن کو بھی جو حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے ہیں انہیں بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل رکھاگیا۔ حلقہ اسمبلی نظام آباد (رورل) سے سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی سرینواس اے سکو( آصف آباد) بی رمیش خانہ پور، سدرشن ریڈی بودھن ، ای انیل بالکنڈہ ، مہیشور ریڈی نرمل، ٹی جیون ریڈی جگتیال آج ہی کانگریس میں شامل ہونے والے تلگودیشم کے رکن اسمبلی ایس دیویا چپہ ڈنڈی ،اے موہن مانو کنڈور ،سنیتا لکشما ریڈی نرسا پور ، کے آر سریش ریڈی آرمور ، جے گیتا ریڈی ظہیر آباد ، جگا ریڈی سنگاریڈی، سی متیم ریڈی دوباک، کے لکشما ریڈی میڑ چل ، سبیتا اندرا ریڈی مہیشورم ،
ڈی سریدھر بابو منتھنی، نندیشور گوڑ پٹن چیرو، نرسا ریڈی گجویل، کے سری سلم گوڑ قطب اللہ پور، ایم ششی دھر ریڈی صنعت نگر ، وشنو وردھن ریڈی جوبلی ہلز، ڈی ناگیندر خیرت آباد، جی چنا ریڈی ونپرتی، جیہ سدھا سکندرآباد، ایم مکیش گوڑ گوشہ محل ، ڈی کے ارونا گدوال ، کے وینکٹ ریڈی نلگنڈہ ، اے دیا کر تلنگا ترتی ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ پالیر، ایم وینکٹیشو راو کتا گوڑم، کار گذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی حضور نگر ، ملوی روی جڑچرلہ ، صدر یوتھ کانگریس سی ومشی چندر ریڈی کلوا کرتی، سپراومشی ریڈی، منگوڈو، ساریا ورنگل مشرق، جی وینکٹ رمنا ریڈی پھوپالہ پلی ، کنجا سیتا وتی بھدرا چلم ، بھٹی وکرامارک مدھیرا، بالو نائیک دیورکنڈہ کے ناموں کو تقریبا قطعیت دے دی گئی ہے صرف سرکاری طور پر اعلان کرنا باقی ہے ۔ باقی اسمبلی حلقوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی مذاکرات کو جاری رکھی ہے۔ پہی فہرفت میں تقریبا موجودہ ارکان اسمبلی کے ناموں کو ہی اہمیت دی گئی ہے تاہم فہرست میں ایک بھی مسلم قائد کا نام شامل نہیں ہے۔