گیتانجلی ایکسپریس کی روانگی میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع پر تاخیر

کولکتہ ۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹیلیفون کال میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہوڑا ۔ سی ایس ٹی ممبئی ٹرین میں بم نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین گیتانجلی ایکسپریس کی مکمل آدھے گھنٹہ سے زیادہ تلاشی لی گئی لیکن یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ ساوتھ ایسٹن ریلوے کے ترجمان سنجیوئے گھوش نے اس کا انکشاف کیا۔ یہ اطلاعات ایس ای آر کو روانہ کردی گئیں اور ٹرین ہوڑا اسٹیشن سے دوپہر 1:50 بجے روانہ ہوئی اور سنتراگاچی اسٹیشن 2:13 بجے دن پہنچی جبکہ یہ اسٹیشن ہواڑاسے صرف 10 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ سفر کے دوران ٹرین کو محفوظ قرار دیا گیا اور اس کا سی ایس ٹی ممبئی کا سفر شروع ہوگیا۔