چینائی ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): صدر جمہوریہ رام ناتھ کویند اور ان کی شریک حیات ساویتا کویند نے سابق صدر جمہوریہ گیانی ذیل سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر آج یہاں راج بھون میں ان کے پورٹریٹ پر گلہائے خراج عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر گورنر ٹاملناڈو بنور لال پروہیت ان کی شریک حیات پشپا دیوی پروہیت ، وزیر کمرشیل ٹیکس کے سی ویرامنی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ٹو گورنر پی راج گوپال موجود تھے ۔ راج بھون سے جاری ایک ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ۔ صدر جمہوریہ کویند ٹامل ناڈو کے دو روزہ دورہ پر ہیں اور وہ آج دہلی واپس ہوجائیں گے ۔۔