گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی کی اجازت نہیں : الیکشن کمیشن

نئی دہلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )قدرتی گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی کی تجویزکو الیکشن کمیشن نے منظوری نہیں دی چنانچہ وزارت پٹرولیم کو اس معاملے میں مزید انتظار کرنا ہوگا ۔ الیکشن کمیشن نے مختلف حقائق بشمول اس معاملے میں سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپریل تا جون 2014 کے لئے گیاس قیمتوں پر نظرثانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پرنسپل سکریٹری الیکشن کمیشن کے اجئے کمار نے کہاہے کہ حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس تجویز کو فی الحال ملتوی رکھا جائے ۔