گیاس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سبسیڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں فی سلنڈر 8 روپے اور غیر رعایتی سلنڈر کی قیمت میں 74 روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ان نئی قیمتوں پر آج سے عمل ہوگا۔ انڈین آئیل کے مطابق دارالحکومت دہلی میں سبسڈی والا سلنڈر اب 487 روپے 18 پیسے میں ملے گا ۔ اب تک یہ قیمت 479 روپے 77 پیسے تھی۔