گیاس المیہ ، کے سی آر کا اظہار افسوس

حیدرآباد۔27 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں گیل پائپ لائن گیاس اخراج المیہ میں کم سے کم 15 افراد کی اموات اور 18 افراد کے زخمی ہوجانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زخمی افراد بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ کے سی آر نے متوفیوں کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر کے جانا ریڈی اور آندھراپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔