گہلوٹ دہلی سے جئے پور واپس

جئے پور ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ اپنے دورۂ نئی دہلی کے بعد منگل کو ریاستی دارالحکومت واپس ہوگئے۔ گہلوٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں حصہ لینے نئی دہلی گئے تھے، جہاں حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا چناؤ میں پارٹی کے ناقص پرفارمنس کی وجوہات کا تجزیہ کیا گیا۔ چہارشنبہ کو گہلوٹ پارٹی کے اسٹیٹ آفس میں منعقدشدنی پارٹی کی ریاستی سطح کی عاملہ کمیٹی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ راجستھان کانگریس کے سربراہ سچن پائلٹ اور کانگریس نیشنل جنرل سکریٹری اویناش پانڈے بھی موجود رہیں گے۔