نئی دہلی۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بحری سربراہ آر کے دھون نے آج کہا کہ گہرے سمندر میں پاکستانی جہاز کی موجودگی ایک جہادی خطرہ محسوس کی جارہی ہے۔ انہوں نے ستمبر میں ایک پاکستانی بحری جہاز کے اغواء کیلئے عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی کوشش کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری راستوں سے دہشت گردی کے خطروں کا اضافہ ہورہا ہے اور ہماری فوج ان خطرات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔