گہری کہر سے ٹرین پروگرام متاثر

بھوبنیشور ۔ /2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند میں خاص طور پر دہلی میں گہرے کہر کی وجہ سے کئی ٹرینیں بشمول راجدھانی ایکسپریس تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ کئی اہم اور باوقار ٹرینیں جسیے راجدھانی ، ڈیورنٹو ، سمپرک کرانتی ، پرشوتم ، اٹکل ، لندن ، کنن ، ہیراپور ایکسپریس بری طرح متاثر ہوئیں اور ان کا پروگرام درہم برہم ہوگیا ۔ مسافروں سے تاخیر کو برداشت کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ یہ ناگزیر ہے مسافروں کو ہیلپ لائین فون 139 پر ربط پیدا کرنے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ ٹرینوں کی روانگی کا نیا وقت معمولی کرسکیں ۔