نئی دہلی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے گھی، مسکہ اور مسکہ تیل پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10 فیصد سے 40 فیصد تک اضافہ کردیا ہے اور یہ تیقن دیا ہیکہ اندرون ملک دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والوں کے مفادات میں اس طرح کے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ اس خصوص میں جاری کردہ احکامات مارچ 2016ء تک نافذ العمل رہیں گے۔ ریونیو سکریٹری ہسمکھ ادھیانے آج میڈیا کو یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ملک پرڈیوسرس کی درخواست میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکٹ میں دودھ کی مصنوعات گھی، بٹر اور بٹر آئیل کی قیمت میں زبردست گراوٹ آئی۔ ممکن ہیکہ یہ مصنوعات ہندوستان درآمد کی جاسکتی ہے جس کی حوصلہ شکنی کیلئے امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔