نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹر و رکن راجیہ سبھا سچن تنڈولکر نے آج ایوان کی کارروائی میں شرکت کی ۔ حال ہی میں سچن کا لندن میں گھٹنے کا آپریشن ہوا تھا ۔ وہ ایک اسٹک کے سہارے چل رہے تھے ۔ تنڈولکر ایوان کے نامزد رکن ہیں اور اکثر و بیشتر ایوان میں کم حاضری کی وجہ سے ان پر تنقیدیں ہوتی رہی ہیں۔