حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے گذشتہ ماہ 19 اگست کو منظم کردہ ہمہ مقصدی گھر گھر سروے پروگرام کے بعد حاصل کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں گھر گھر سروے پروگرام تقریبا ناکام ہی ثابت ہورہا ہے ۔ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر تلنگانہ اسٹیٹ سنٹر حیدرآباد کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں بشمول رورل بلدی علاقوں اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن و نظام آباد اربن میں جملہ 51,05072 لاکھ سروے فارمس کی خانہ پری کر کے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اضلاع محبوب نگر میں 514228 لاکھ ، سروے فارمس کی خانہ پری کر کے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اضلاع محبوب نگر میں 514228 لاکھ رنگا ریڈی میں 4,76,843لاکھ میدک میں 2,32,666 لاکھ نظام آباد ضلع میں 5,08,568 لاکھ، عادل آباد میں 5,35,538 کریم نگر میں 10,29,638 لاکھ ،ورنگل میں 4,74,164 لاکھ، کھمم میں 4,28,552 لاکھ نلگنڈہ میں 8,19375 لاکھ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 60201ہزار اور نظام آباد اربن میں 25299 ہزار گھر گھر سروے پروگرام کے تحت فارمس کی خانہ پری ہونے کے بعد اس کی تفصیلات حکومت کو حاصل ہوئی ہیں۔