گھر تک ڈرائیورنگ لائیسنس پہنچانے کا فیصلہ

سڑک حادثات کے تدارک کیلئے آندھراپردیش میں اہم پہل
حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیز ) ریاست آندھراپردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑک حادثوں کا تدارک کرنے کے مقصد سے ایک اہم پہل کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں بھی ہر ایک کو ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کو یقینی بنانے مواضعات میں جاکر ایل ایل آر منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پاس ٹسٹ ڈرائیو سیف ( محفوظ ڈرائیونگ ) کے موضوع پر دیہی علاقوں میں شعور بیداری پروگرام منعقد کرنے کی کوشش محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کی جائے گی ۔ جبکہ سرکاری نظم و نسق کو آن لائین کرنے کے پیش نظر سٹیزن سرویس سنٹر کے ذریعہ لائیسنس کے خواہشمند افراد کو ایل ایل آر دیا جائے گا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 150 مواضعات کا دورہ کرکے ایک ہفتہ تک شعور بیداری پروگرام منظم کرکے عوام کی معلومات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس پروگرام میں سڑک حادثات کے تعلق سے معلومات میں اضافہ کرنے کے علاوہ ڈرائیونگ کرنے والوں کو لائیسنس گھر کے پاس پہونچکر دینے کا طریقہ کار ریاست آندھراپردیش میں ہی پہلی مرتبہ شروع کیا جارہا ہے ۔