بندنالی کیسے کھولیں: نالی بند ہوجاے پر باورچی خانے میں پانی بھر جاتا ہے اورکام میں دشواری ہوتی ہے۔ اس پریشانی سے نجات پانے کیلئے سوڈابائی کاربونیٹ کی ایک پیالی نالی میں ڈال دیں اور اس کے بعد ایک پیالی سرکہ اس پر ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے بعد نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈال دین۔ نالی بالکل صاف ہوکر کھل جائے گی۔
دیواروں کے سوراخ صابن سے بھریں: اگر دیواروں میں سوراخ ہوگئے ہوں تو اسی رنگ کے صابن سے دیواریں ہوں۔ اس کے بعد جب صابن سخت ہوجائے تو برش سے سطح برابر کردیجیے سوراخ غائب ہوجائیں گے۔
ایلومینیم سے کپڑے کی شکنیں دور : کپڑوں پر استری پھیرتے وقت دہری محنت کرنی پڑتی ہے۔ کپڑے کی شکنیں آگے اور پیچھے دونوں طرف سے دور کرنی پڑتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے استری والی جگہ پر ایلومینیم کی ایک شیٹ رکھ کر استری کریں۔ کپڑے کی شکنیں بیک وقت دونوں طرف سے دور ہوجائیں گی۔