حیدرآباد، 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ نے آج یہاں کہا کہ گھریلو کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت نے انہیں ملازم اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کی منصوبہ بندی کے تحت لانے کی پروگرام بنایا ہے ۔نامہ نگاروں کو کل یہ جانکاری دیتے ہوئے مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی دہلی اور حیدرآباد میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کی جائے گی۔ انھوں نے کہا ”ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ورکشاپ رکھنے کے بعد اس سلسلے میں ہدایات کو تیار کریں گے ۔ اس منصوبہ سے ملک بھر کے ایک کروڑ گھریلو نوکروں کو فائدہ ہو گا”۔