گھریلو ملازمہ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی

سنگاپور۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ملازمہ نے مبینہ طورپر ایک عمارت کی 14 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ قبل ازیں اُس کا اپنے آجر کے ساتھ ملازمت سے مربوط کسی تنازعہ پر زبردست جھگڑا ہوا تھا اور اُس نے ہتھوڑہ سے آجر پر حملہ کردیا تھا۔ خودکشی کا یہ معاملہ پیر کے روز اُس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس نے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملازمہ کی نعش دیکھی جس کا نام پلوندر کور بتایا گیا ہے ۔ آجر کا کیا حشر ہوا اس کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔