گھریلو تنازعہ کی یکسوئی کے دوران دو گروپس میں تصادم ، دو افراد زخمی

حیدرآباد ۔ /22 مئی (سیاست نیوز) رین بازار علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں گھریلو تنازعہ کی یکسوئی کے دوران دونوں گروپس کا آپس میں تصادم ہوگیا ۔ انسپکٹر رین بازار انجنیلو کے بموجب شاہین نگر کے ساکن محمد شارون ‘ محمد عدنان ‘ پپو اور دیگر امان نگر میں واقع قیوم ‘ قاسم اور قمر کے مکان خاندانی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے پہونچے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد عمر اور ان کے بھائیوں کے درمیان ملکیت کو لے کر جھگڑا چل رہا ہے ۔ شارون اور دیگر اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے امان نگر پہونچے تھے اور بات چیت کے دوران دونوں گروپس آپس میں جھگڑ ے پر اتر آگئے ۔ اس واقعہ میں شارون اور عدنان کے سر پر گہرا زخم آیا اور انہیں علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس رین بازار نے دونوں فریقین پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔