گھات لگاکر حملہ ،2 فوجی ہلاک

اسلام آباد یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)عسکریت پسندوں نے گھات لگاکر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو پاکستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ شمالی قبائیلی علاقہ وزیرستان میں رونما ہوا ۔ گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کاجوری اور اپی مواضعات کے درمیان تھی ۔ اخبار ڈان نے فوجی ذرائع سے دو فوجیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی توثیق کی ۔