گڑھ چیرولی میں نکسلائٹس کی فائرنگ ‘ ملازم پولیس زخمی

ناگپور ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ملازم پولیس زخمی ہوگیا جب کہ نکسلائٹس کے گروپس نے مبینہ طور پر پولیس کی طلایہ گرد پارٹی پرمہاراشٹرا کے ضلع گڑھ چیرولی کے ایک دیہات میں فائرنگ کردی ۔ ایس آئی 28سالہ تیجاموہیتے کو گولیوں کے زخم آئے ۔ نکسلائٹس نے طلایہ گرد پارٹی پر کوتمی پولیس امدادی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ۔ بعدازاں پولیس کی مزید جمعیت اس علاقہ کو روانہ کردی گئی ۔ زخمی موہی تے کو ضلع اسپتال اور وہاں سے شہر کے نرسنگ ہوم منتقل کیا گیا ۔ ان کی حالت اب بہتر ہے ۔جاریہ سال فبروری میں دیہات میں یہ چوکی قائم کی گئی تھی ۔
سندرگڑھ حادثہ ‘ 9ہلاک
روڑکیلا۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک منی ٹرک کے حادثہ میں جو اڈیشہ کے ضلع سندر گڑھ میں پیش آیا ہلاکتو ںکی تعداد 9ہوگئی جب کہ ریاستی حکومت نے ہر سوگوار خاندان کیلئے ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ 6 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 13 شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جب کہ منی ٹرک اُلٹ کر ایک پُل سے نیچے گرپڑا تھا ۔ یہ حادثہ لاہومی پاڑہ  میں پیش آیا جب کہ لاری ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی ۔ 13افراد میں سے 3ہسپتال میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی جملہ تعداد 9ہوگئیں ۔ چیف منسٹر نوین پٹنائک نے حادثہ پر اظہار رنج کرتے ہوئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔