واشنگٹن، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کارنیگی میلون یونیورسٹی کے پروفیسر مارون گڈ فرینڈ کو فیڈرل ریزرو بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا ہے ۔یہ اطلاع کل وائٹ ہاؤس نے دی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اگر سینیٹ اس کی منظوری دے دیتی ہے تو مسٹر گڈ فریند سارہ بلوم کی جگہ لیں گے جنہوں نے سال 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا اور اس وقت سے یہ نششست خالی تھی۔