گڈ فرائیڈے: پوپ فرانسس نے بشمول مسلمان 12افراد کے پائوں دھوئے

ویٹی کن سٹی۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گڈ فرائیڈے کے موقع پر عیسائیوں کے مذہبی و روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمان سمیت 12معذور افراد کے پائوں دھوئے اور انہیں بوسہ دے کر انسانیت کا پیغام دیا۔پوپ کے اس منفرد اقدام کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے اور عام لوگوں کی قدم بوسی کو ان کے تحمل، برداشت اور انسانیت سے محبت کی علامت قرار دیا ہے۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ انجیل کی تعلیمات کے مطابق عیسائی اور یہودی مذاہب کے مذہبی تہوار عیدالفصح کے موقع پر خاندان اور قوم کے بڑے لوگ کم مرتبہ افراد کے پاؤں دھوتے اور ان کی قدم بوسی کی روایت پر عمل کرتے چلے آرہے ہیں۔پوپ فرانسس نے نے ایک معمر لیبی مسلمان کے پاؤں دھوئے، اس کے سامنے جھکے اور قدم بوسی کے ذریعے اپنی محبت کا منفرد اظہار کیا۔