گڈکری کا دورہ ایران ‘کروڑوںکی سرمایہ کاری

نئی دہلی ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر نتن گڈکری کی زیرقیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا ‘ تاکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال کرسکے جس کی مالیت ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگی ۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک یوریا کارکن کیلئے گیس کی قیمتوں کے سلسلہ میں سودے بازی ہوچکی ہے ۔ یہ کارخانہ ایران میں قائم کیا جائے گا ‘ اس کے عوض ایران نے 2.95امریکی ڈالر کی شرح پر قدرتی گیس ہندوستان کو سربراہ کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ ہندوستان اس کو کم کر کے 1.5 امریکی ڈالر کی شرح مقرر کرنے پر اصرار کررہا ہے ۔