گڈچیرولی میں 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس نے مہاراشٹرا کے گڈچیرولی ضلع میں 19 مئی کو بند کا اعلان کیا ہے ۔ نکسلائیٹس نے گذشتہ مہینے دو خاتون نکسلائیٹس کی ایک انکاونٹر میں موت کے خلاف اس بند کا اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نکسلائیٹس نے گڈچیرولی میں بیانرس لگائے ہیں جس مے انہوں نے اس بند کا اعلان کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر نے یہ بات بتائی ۔ بیانرس پر نکسلائیٹس نے الزام عائد کیا کہ خاتون کیڈر کی ہلاکتیں ان کے دستوری حقوق کی تلفی کے مماثل رہی ہیں ۔ یہ ہلاکتیں 27 اپریل کو ہوئی تھیں۔ نکسلائیٹس نے ان ہلاکتوں کے خلاف 19 مئی کو گڈچیرولی بند کا اعلان کیا ہے ۔