گٹکہ اسکام میں ٹامل ناڈو وزیر صحت کے مکان کی سی بی آئی کی جانب سے تلاشی

نئی دہلی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق آج سی بی آئی نے گٹکہ اسکام کی تحقیقات کے سلسلہ میں چالیس مقامات بشمول ریاستی وزیر صحت سی وجئے بھاسکر و ڈی جی پی ٹی کے راجندرن کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ یہ اسکام اس وقت سامنے آیا جس وقت 7 جولائی 2017ء کو انکم ٹیکس محکمہ نے پان مسالمہ و گٹکہ کے گوڈائون، آفس اور مکانات پر چھاپہ مارا تھا۔ یہ دھاوے دراصل ٹامل ناڈو کے زردہ اور پان مسالحہ کے تیار کنندگان کی جانب سے 250 کروڑ روپئے کے ٹیکس چوری کے سلسلہ میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے تھے۔ حکومت ٹامل ناڈو نے 2013ء میں گٹکہ، پان مسالحہ جات کی پیداوار اور فروخت پر پابندی لگادی تھی۔