گویندا جنہوں نے سابق میں فلموں سے دوری کے بعد ٹی وی کے شو ’’ جیتو چھپر پھاڑکر ‘‘ کو پیش کیا تھا لیکن اس شونے گویند کو کچھ خاص نہیں دیا لیکن اس کے بعد وہ پھر ایک بار ٹی وی پر بہت جلد ایک اور شو ’’ میرا گاوں میرا دیش ‘‘ لیکر آرہے ہیں گویندا کا یہ شو عامر خان کے ٹی وی شو ’’ ستیہ میوجیتے ‘‘ سے ملتا جلتا ہوگا شو کیلئے گویندا نے ان دنوں مہاراشٹرا اور گجرات کے لوگوں سے ملاقاتیں کرنی شروع کی ہیں فلم 100 کروڑ کے کو پروڈیوسر پپو شرما اس شو کے پروڈیوسر ہیں یہ شو پوری طرح گاؤں میں رہنے والوں کے مسائل کی یکسوئی پر مبنی ہوگا ۔