گوگوئی کا غیراخلاقی طرز عمل ناقابل معافی :آرمی چیف

نئی دہلی۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آج ایک بار پھر دہرایا کہ غیراخلاقی طرز عمل اور بدعنوانی کے معاملات میں فوج سخت کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور اگر میجر لتل گوگوئی غیراخلاقی طرز عمل کے قصوروار پائے جاتے ہیں تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں کورٹ آف انکوائری نے میجر گوگوئی کے خلاف ان کے قصور کے مطابق کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے ۔آرمی چیف نے کہاکہ میجر گوگوئی کے خلاف ان کے قصور کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ اگر وہ غیراخلاقی طرز عمل کے قصوروا ر پائے جاتے ہیں تو اس کے مطابق کارروائی ہوگی اور اگر وہ دیگر جرم کے قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان ہیں اس جرم کی بنیاد پر سزا دی جائے گی۔میجر گوگئی اپریل 2017میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھ جب انہوں نے سری نگر لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی کے لئے جارہے انتخابی اہلکاروں کو مقامی لوگوں کے پتھراو سے بچانے کے لئے ایک مقامی نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے بونٹ پر باندھ دیا تھا۔خیال رہے کہ میجر گوگوئی کو گزشتہ 23 مئی کو سری نگر کے ممتا ہوٹل سے اس وقت مختصرطورپرحراست میں لیا گیا تھا جب وہ ایک مقامی لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔ پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔