گوڑ طبقہ کے مسائل کی یکسوئی کے لیے حکومت تلنگانہ سنجیدہ

کندنیاس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کیلنڈر کا رسم اجراء ، سوامی گوڑ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چیرمین تلنگانہ کونسل مسٹر کے سوامی گوڑ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ گوڑ طبقہ کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی بھی کرچکے ہیں ۔ جس پر چیف منسٹر نے گوڑ طبقہ کو درپیش مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ مسٹر کے سوامی گوڑ آج پریس کلب بشیر باغ میں منعقدہ کندنیاس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دینے کے بعد جلسہ کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوڑ طبقہ کو کئی مسائل درپیش ہیں ۔ انہیں حل کرنے کے لیے وہ مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر صدر کندنیاس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مسٹر وی جیون کمار گوڑ ، جنرل سکریٹری سریتا گوڑ ، نائب صدر پی سرینواس گوڑ ، جوائنٹ سکریٹری مہیما دیوی گوڑ ، خازن جیانند گوڑ ، اڈوائزرس مسرز وائی ستیہ آنند گوڑ ، وی دیویندر گوڑ ، نرسنگ راؤ گوڑ بی کام ایل ایل بی ، ارکان مسرز رویندر گوڑ ، وی شیوکمار گوڑ ، ومشی گوڑ ، ایل شیو کمار گوڑ ، انیتا دیوی ، اوما دیوی ، جیوتی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔